تھری ڈی فلم پینگوئنز آف مڈاگاسکر کا نیا ٹریلر ریلیز

Penguins of Madagascar

Penguins of Madagascar

ہالی وڈ (جیوڈیسک) تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم “پینگوئنز آف مڈاگاسکر” Penguins Of Madagascar کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ کامیڈی سے بھرپور فلم “پینگوئنز آف مڈ اگاسکر”، تھری ڈی اینیمیٹد فلم” Madagascar” سلسلے کی چوتھی فلم ہے۔

فلم کی کہانی مڈاگاسکر کی چار پینگوئنز کی ہے جو قطب شمالی میں جانورں کے ساتھ جاسوس کے طورپر جاملتے ہیں۔ ان پینگوئنز کا مقصد ایک سفاک ڈاکٹر کو دنیا پر قبضہ کرنے سے روکنا ہے۔ کامیڈی اور اینیمیشن کا یہ شاہکار 26 نومبر سے سینما گھروں میں سجے گا۔