تین روزہ پولیو میم کا آغاز, انجکشن بھی متعارف کرانے کا فیصلہ

Polio

Polio

لاہور (جیوڈیسک) ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان نے گز شتہ روز با بو صابو کے علا قہ میں خانہ بدوشوں کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں تقریباً 15 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اور تین روزہ پولیو مہم میں 1200 ٹیمیں قطرے پلانے کے عمل میں حصّہ لے رہی ہیں جو 15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے اختتام پر 2 روزہ کیچ اپ ڈے منا یا جائے گاجس کے تحت ایسے بچے جو کسی وجہ سے پو لیو کے قطرے نہیں پی سکے ان کو کیچ اپ ڈے کے دوران پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر کیمپ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں، لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کے لئے اٹھارہ سو پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔علاوہ ازیں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پولیو انجکشن متعارف کرایا جارہا ہے۔

انجکشن اگلے سال 2015 سے بچوں کو لگایا جائے گا۔ عالمی اداروں کے ماہرین صحت نے پاکستان میں تواتر سے رپورٹ ہونے والے پولیو وائرس کے تدارک کے لئے ملک میں حفاظتی ویکسین کے بجائے پولیو کا ٹیکہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی ماہرین صحت زوردے رہے ہیں کہ پولیو وائرس کے تدارک کے لئے انجکشن کے ساتھ ویکسین بھی پلائی جائے تاکہ دہری ویکسین سے پولیو وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ دہری ویکسین نائجیریا میں استعمال کی جا رہی ہے اور جلد اسے پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا۔