غزہ (جیوڈیسک) آج اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ عارضی سیز فائر ختم ہو گیا۔ اسرائیلی فوجی غزہ کی سرحد پر دوبارہ جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جس سے امن دوبارہ خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے
اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ عارضی سیز فائر آج ختم ہو گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اسرائیل آج دوبارہ غزہ کے مظلوم باسیوں کو خون میں نہلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مبصرین اِس کی وجہ اسرائیلی فوج کا وہ اجتماع بتا رہے ہیں جو غزہ کی سرحد پر اکٹھا ہو رہا ہے۔
اسرائیل کے میزائلوں سے کھنڈر بنا غزہ ابھی تک اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو سکا جہاں ہر طرف ملبے کے ڈھیر بکھرے ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید کمی ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ممالک اسرائیل اور حماس کے درمیان موجود اس عارضی جنگ بندی کو مستقل بنانے کی کوششوں میں ہیں۔
بولیویا کے صدر ایومورالس صیہونی ریاست کے غزہ پر حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔