تین روزہ عمرہ تربیتی سیمینار پہلی نشست
Posted on January 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
اٹک : جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک کینٹ کے زیر اہتمام تین روزہ عمرہ تربیتی سیمینار پہلی نشست بعد نماز جمعہ اختتام پزیر ہو گئی۔
عمرہ تربیتی سیمینار کی پہلی نشست میں تلاوت حافظ محمد رمضان حقانی نے کی جبکہ نعت شریف شعبان حقانی نے پیش کی، نقابت کے فرائض حافظ محمد طیب میلادی نے سر انجام دیے۔
مکةالمکرمہ ،مدینہ منورہ شریف جانے والے حضرات کو عمرہ کی تربیت کے حوالے سے علامہ حافظ ظفر اقبال حقانی نے خطاب کیا۔
سیمینار میں ماسٹر محمد اختر، حافظ یاسر اعوان قادری، بزم فیضیہ کے اراکین کے علاوہ متعدد حضرات شریک ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com