پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تین فٹ کا دلہا اپنی دلہنیا کو لینے کے لئے اسکاٹ لینڈ سے پیرمحل پہنچ گیا، شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، شادی کی تقریب میں مہمانوں کا تانتا بندھ گیا ، عزیرو اقارب سمیت اہل علاقہ کی خوشی کے لمحات قابل دید تھے۔ مہمانوں کی مختلف قسم کے کھانوں سے خاطر مدارت کی گئی تو مہمانوں نے بھی خوب دلہا دلہن کو تحفوں سے نوازا۔
تفصیل کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے آئے ہوئے 22 سالہ عبدالرحمن ولد محمد اسلم کا قد صرف تین فٹ ہے۔ پیرمحل کے نواحی گائوں 330گ ب کی ارم خالق جس کا قد 5فٹ ہے ۔ تین فٹ قد کا دلہا اور پانچ فٹ قد کی دلہن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔رحمن کے گھر والوں کو اس کے لئے دلہن مل گئی۔ رحمن نے آودیکھا نہ تاو جھٹ منگی اور پٹ بیاہ پر راضی ہوگیاشادی پر عزیرو اقارب سمیت اہل علاقہ کی خوشی کے لمحات قابل دید تھے۔کہتے ہیں کہ دینے والا جب بھی دیتا ہے، چھپر پھاڑ کے دیتا ہے ۔باراتیوں نے بھی شادی کو خوب انجوائے کیا اس موقع پر باراتیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دلہاعبدالرحمن کا کہنا ہے کہ چھوٹا قد اس کی شادی میں رکاوٹ بنا ہوا تھا ، آج دل کی مراد پوری ہوگئی ہے ، اب ہم سفر مل گیا جس پر وہ بہت خوش ہے۔ اور وہ پانچ فٹ قد کی حامل لڑکی کو اپنی شریک حیات بنا کر بہت خوش ہے۔
جبکہ دلہن ارم خالق نے بتایاکہ عبدالرحمان کے ساتھ شادی سے بہت خوش ہے اور جوڑیاں آسمانوں پر بنتی ہے اور ہماری شادی مکمل طور پر ارینج میرج ہے اور ہمارے خاندان بھی اس شادی کو لے کر بہت خوش ہیں دلہے کے والدمحمد اسلم نے بیٹے کو کامیاب زندگی گزارنے کی دعائیں دیں۔ارم اور رحمن آپس میں کز ن ہیں۔