اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کر دی۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تھری جی اور فور جی لائسنس نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ عدالتی استفسار پر چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے عدالت کو بتایا کہ تئیس اپریل تک تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کر دی جائے گی ، نیلامی سے ایک کھرب تیس ارب روپے آمدن متوقع ہے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کر دی ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سولہ اپریل سے تھری جی اور فور جی لائسنس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔