تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی مارچ میں مکمل کیے جانے کاامکان

Three G Technology

Three G Technology

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنسز کی نیلامی کا عمل مارچ میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی اے کے ہائر کردہ غیرملکی کنسلٹنس کنسورشیم نے تیاری شروع کردی ہے۔

وفاقی حکومت اورپی ٹی اے کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی مارچ میں کرنیکا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری ضروری ہے، اس سلسلے میں پی ٹی اے کی ہائیر کردہ غیرملکی کنسلٹنٹس کے کنسورشیم نے ملکی وغیرملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تھری جی کے تین لائسنسز کی نیلامی سے وفاقی حکومت کو 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔ تھری جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے جدید انفراسٹرکچر اور ٹیلی کام آلات کی صنعت کوبھی فروغ حاصل ہوگا جس سے اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے، روزگارکے نئے مواقع بھی پیداہوں گے۔