بالی ووڈ (جیوڈیسک) ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے۔ خان ہیروز سے میرا کوئی مقابلہ نہیں۔ تینوں خان سے میرا موازنہ کرنا مناسب نہیں۔ خوبرو اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خا ن ، سلمان خان اور عامر خان موازنہ کرنے پر اچھا محسوس نہیں کرتے۔ کہتے ہیں کہ انڈسٹری میں کسی کو ہرانے نہیں آیا۔
معیاری کام کی بدولت اپنا مقام بنایا ہے۔ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان پچیس سال سے انڈسٹری میں ہیں۔ ان کو بہت پیار اور محبت ملا ہے۔ مجھے پانچ سال ہوئے ہیں۔ پچیس سال بعد اس متعلق بات کرسکوں گا۔تیس سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ تینوں خان سے کوئی مقابلہ نہیں۔