پاکستان (جیوڈیسک) اسٹیل کا مالی بحران سنگین صورت اختیار کرنے کی وجہ سے پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر بغیر تنخواہ تیسرا مہینہ شروع ہونے کے بعد اسٹیل مل میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کی پیداواری صلاحیت گھٹتے گھٹتے صرف بارہ سے پندرہ فیصد رہ گئی ہے۔ جمعے کو سینکڑوں ملازمین نے تنخواہیں نل ملنے کے خلاف کام چھوڑ کر ہیڈ افس کے سامنا مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ اسٹیل مل کو نگراں حکومت کا منظور کردہ بیل آٹ پیکج بھی نہیں مل سکا ہے جبکہ اسٹیل مل کو ان دنوں یومیہ سات ارب نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ سے 3 ارب نکال کر تنخواہیں ادا کرنے کا آپشن بورڈ مسترد کرچکا ہے۔
فنڈ سے پہلے نکالے گئے پانچ ارب روپے بھی واپس نہیں ڈالے جاسکے ہیں۔ پاکستان اسٹیل مل کے سی ای او نے جمعے کو احتجاج بڑھتا دیکھ کرملازمین سے دیگر تمام ادائیگیاں روک کر منگل تک ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا نیا وعدہ کیا ہے۔