تین ملکی سیریز : بھارت اے کے شیکھر دھاون نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Shekhar Daun

Shekhar Daun

تین ملکی سیریز میں شیکھردھاون نے بھارت اے کے لیے دو سو اڑتالیس رنز کی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ دھاون دو سو اڑتالیس رنز بناکر آٹ ہوئے. جو محدود اوورز کی کرکٹ میں دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے۔ پریٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی اے سائیڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھاون نے عالمی ریکارڈ بنا کر اپنی ٹیم کو تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچا دیا۔ دھاون نے دو سو اڑتالیس رنز کی اننگز کھیل کر پچاس اوورز کی کرکٹ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ ان کی ڈبل سنچری میں سات چھکے اور تیس چوکے شامل تھے۔

انگلینڈ کے ایلی بران دو سو اڑسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ شیکھردھاون کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت بھارت اے نے پچاس اوورز میں چار سو تینتس رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ جواب میں جنوبی افریقی اے تین سو چورانوے رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ میچ میں انتالیس رنز کی کامیابی کے بعد بھارتی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا اے سے ہو گا۔