گجرات(جیوڈیسک) تین آزاد ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ قائد اعظم میں شمولیت کا ڈیکلیریشن دیدیا۔چودھری شجاعت حسین نے ارکان کے دستخط شدہ ڈیکلیریشن الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیئے۔عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں این اے 180مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے سردار عاشق گوپانگ۔
خانیوال این اے 156رضا حیات ہراج اور وہاڑی سے طاہر اقبال نے مسلم لیگ قائد اعظم میں شمولیت کے لئے چوہدری شجاعت حسین ،پرویز الہی اور مونس الہی سے ملاقاتیں کیں۔دستخطوں کے ساتھ ڈیکلیریشن دیدئیے ہیں جبکہ آزاد ارکان پنجاب اسمبلی عامر طلا ل خان اور محمد عامر عنایت شاہانی نے بھی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے لئے لکھ کر دے دیا۔
دلچسپ امر ہے کہ طاہر اقبال نے مسلم لیگ قائد اعظم میں شمولیت کا ڈیکلریشن دینے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق طاہر اقبال نے انہیں بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے ڈیکلریشن دیدیا ہے جبکہ چودھری شجاعت حسین نے پانچوں ارکان کے ڈیکلیریشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرا دیئے ہیں۔