تین جماعتوں کو انتخابات سے دوررکھا جارہا ہے، اے این پی، پی پی ،ایم کیوایم

ANP-PPP- MQM

ANP-PPP- MQM

کراچی(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات میں تین جماعتوں کو لڑنے نہیں دیا جارہا ہے صرف چار جماعتوں کوکھلا میدان دیا جارہا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز مردان ہاوس میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید، ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایک طرف اینٹی طالبان اور دوسری طرف پرو طالبان ہیں ۔عوام کو فیصلہ کرنا ہے وہ کس طرف جانا چاہتے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستا ر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہیں۔انتخابات میں تین جماعتوں کو آزادی نہیں جبکہ چار جماعتوں کے لیے کھلا میدان ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ اپنا وزیرآعظم لاکر بیرونی ایجنڈا پورا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حامی جماعتیں پاکستان کو افغانستان بنا چاہتی ہیں۔ تینوں سابقہ حکمراں جماعتوں کے رہنماوں کا کہناتھا کہ عالمی طاقتیں دہشت گردوں کو پاکستان پر مسلط کرکے اس خطے سے نکلنا چاہتی ہیں۔