مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تین افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی پانے والا مصطفی آباد کا رہائشی سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کے رہائشی نوجوان عمران کی ہمشیرہ کی شادی پھوپھو کے بیٹے سے ہوئی تھی جس طلاق دے دی گئی تھی۔
جس پر 2003 کو عمران نے کاہنہ میں جا کر اپنے بہنوائی، پھوپھو اور پھوپھا کو قتل کر دیا تھا جن کا مقدمہ عمران اور اس کے والد صابر کے خلاف درج کیا گیا تھا، جبکہ عدالت نے صابر کو بے گناہ قرار دے دیا تھا اور عمران کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، عمران کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے پر بروز جمعرات صبح ساڈھے چھ بجے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں پھانسی دے دی گئی۔
مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان مولے شاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں ،صحافیو ں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔