پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ہر مہینے خیبر پختون خوا میں تبدیلی دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر تینوں صوبے سونامی کے سیلاب میں بہنے والے ہیں۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ختم کریں گے۔
وزیر اعلی اور وزرا سمیت سب کا احتساب ہو گا ، کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی، عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک نظام لائیں گے، ان کا احتساب کا ادارہ پورے ملک کے لئے مثال ہو گا۔