تین ہزار ایف سی اہلکار اسلام آباد طلب

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارتِ داخلہ نے 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ‘آزادی مارچ’ اور ‘انقلاب مارچ’ کے پیش نظر اسلام آباد میں فرنٹیئر کانسٹبلری ( ایف سی) کے تین ہزار اہکاروں کو طلب کرلیا ہے۔

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی کے اہلکار وزارتِ داخلہ کے زیرِ کنٹرول کام کریں گے۔

خیال رہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں تحریکِ انصاف اور عوامی کے مشترکہ مارچ کے پیشِ نظر شہر کی سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے۔وزارتِ داخلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ہے۔

جس کے باعث سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے پنجاب اور دوسرے صوبوں سے بھی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی اضافی نفری کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے شہر میں تین مہینے کے لیے دفعہ 114 نافذ کی جاچکی ہے۔