تین افراد نے بستی موسن شاہ کے غلام حسین کی 14 سالہ بیٹی کو زنائے حرام کی نیت سے اغواء کر لیا
Posted on October 8, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : تین افراد نے بستی موسن شاہ کے غلام حسین کی 14 سالہ بیٹی کو زنائے حرام کی نیت سے اغواء کر لیا۔ پولیس تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق 14 سالہ آسیہ بی بی دختر غلام حسین موہانہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ رات کو چارپائی پر سوئی اور تقریباً 12 بجے رفع حاجت کیلئے باہر نکلی تو عمران، خضر ولد غلام عباس قوم لوہار اور ان کا ساتھ محمد رمضان ولد احمد بخش جو کہ باہر طاق میں کھڑے ہوئے تھے۔
آسیہ بی بی کی منہ پر ہاتھ رکھا اور اسے اغواء کر کے لے گئے۔ مغویہ کے والد غلام حسین کے مطابق ملزمان نے اس کی بیٹی کو زنائے حرام کیلئے اغواء کیا ہے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ان کی مدعیت میں زیر دفع365 مقدمہ درج کر لیا۔