تین ہفتے تک متواتر کھانسی رہے تو مریض کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) تین ہفتے تک متواتر کھانسی رہے تو مریض کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ٹی بی کے مرض کی تشخیص ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے ان خیالات کا اظہار چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک جان لیوا مرض ہے اسکی فوری تشخیص اور علاج سے ٹی بی کا مرض ختم ہوسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مرض کی تشخیص اتنا آسان کام نہیں اور نہ ہی یہ دو گولیوں سے ٹھیک ہونے والا مرض نہیں انہوں نے کہا کہ مرض کی تشخیص کے بعد چار گولیاں روزانہ کی بنیاد پر چھ ماہ تک مریض کو علاج جاری رکھنا پڑتا ہے مگر کیا کیا جائے کہ حکومت کی طرف سے ٹی بی کے مریضوں کو ملنے والی پرسکرپشن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے برابر علاج نہ کرنے سے مرض بڑھتا چلا جاتا ہے اور بعد ازاں لاعلاج صورت اختیار جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ایکو مینڈڈ خوراک چار گولیاں روزانہ ہیں مگر کئی پریکٹیشنز اس کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے جو کہ مریض کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے مریض جنہیں تین ہفتوں سے متواتر کھانسی کی شکایت ہو وہ فوری طور کسی ماہر ڈاکٹر ہی سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج سے مریض کو مکمل اور جلد شفا مل سکے ۔