فیصل آباد (جیوڈیسک) کمال پور بائی پاس پر کھیل کود کے دوران نہر میں گرنے کے باعث 3 سالہ بچہ موت کی آغوش میں چلا گیا، کمسن بیٹے کی موت پر ماں پر غشی طاری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمال پور بائی پاس پر رہائش پذیر جاوید کا 3 سالہ بیٹا عون عباس دوستوں کے ساتھ نہر کنارے کھیل رہا تھا
اسی دوران اس کا پائوں پھسل گیا، اسکے ساتھیوں نے شور مچایا اور ہنگامی کال پر آ نے والی ریسکیو 1122 نے بچے کو نہر سے نکالا لیکن دم گھٹنے کے نتیجہ میں اسکی موت واقع ہو گئی، بچے کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام بر پاہو گیا۔