تین سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ، 60 فیصد کی کمی

Vehicle

Vehicle

کراچی (جیوڈیسک) کراچی 3 سال سے زائد پرانی گاڑیوں پرپابندی کے باعث رواں مالی سال گاڑیوں کی درآمد میں 60 فیصد سے زائد کیکمی دیکھی گئی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ کے دوران درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی مالیت 1 کڑور 70 لاکھ ڈالرز رہی۔

جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ساڑے 4 کروڑ ڈالر مالیت کی کاریں درآمد کی گئیں۔ کار ڈیلرز کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں 3 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگنے کے باعث درآمدی حجم میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔