بھارت(جیوڈیسک)بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے انکشاف کیا ہے کہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں 339 فوجی جوان مارے گئے۔ وزیر دفاع اے کے انتھونی نے اسمبلی میں بتایا کہ جموں و کشمیر، راجستھان اور اتر کھنڈ کے سرحدی علاقوں میں ریلوے لائن بچھانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تا کہ فوج کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔ ایوان زیریں میں ممبران کی جانب سے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا کہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کی سرحدوں پر339 فوجی جوان مارے گئے ہیں۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 2010 میں 186، 2011 میں 73 اور 2012 میں 78 فوجی جوان جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کی سرحدوں پر مختلف واقعات کے دوران مارے گئے ہیں۔