لاس اینجلس (جیوڈیسک) دو روز قبل ریلیز ہونے والی سنسنی خیز ٹی وی فلم “شارکانڈو”کا سیکوئل بنانے کابھی اعلان کردیا گیا۔ چھوٹی سکرین کی فلم شارکانڈو کے ریلیز ہوتے ہی سوشل ذرائع پر دھوم مچ گئی ہے۔ فلم کی کہانی لاس اینجلس شہر پر بنی ہیجہاں سمندی طوفان کی ہزار فٹ بلند لہروں نے تباہی مچا دی۔
ساتھ ہی سمندر کی خونخوار مخلوق شارکس بھی پانی کے ساتھ شہر میں گھس آئی ہیں جنہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شہرمیں ہرطرف شارکس کا راج ہے اور لوگ پناہ ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔