ٹھل : بازار میں فروخت کی جانیوالی بچیاں پولیس نے بازیاب کرا لیں

Sales girls

Sales girls

ٹھل (جیوڈیسک) دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن ٹھل میں پولیس کو مبینہ طور پر رشوت دینے کے لیے فروخت کی جانیوالی بچیاں پولیس نے بازیاب کروا کر ورثا کے حوالے کر دیں بچیوں کے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ٹھل میں گذشہ روز ساون نامی شخص نے پولیس کو مبینہ طور پر رشوت دینے کے لیے اپنی دو بھتیجیوں بارہ سال کی پروین اور آٹھ سال کی فرحانہ کو ایک لاکھ 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔ دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے فروخت کی جانیوالی دونوں بچیوں کو بازیاب کروا کے ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بچیوں کے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔