اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کہا ہے کہ ملک بھرکے حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے لئے 10 سال درکار ہیں۔
بدھ کو نادرا ذرائع کے مطابق اگر ایک حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے تو وہ 15 دن میں مکمل ہو گا جب کہ ملک بھر میں تصدیق کے لئے 10سال لگ جائیں گے۔ انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے نادرا کو 7 مراحل سے گزرنا ہو گا۔
جس میں سب سے پہلے ڈی جی ٹائزیشن کی جاتی ہے اور پھر تصدیق کا عمل آگے بڑھتا ہے جب کہ ایک بار رپورٹ آنے کے بعد یہ عمل دو سے 3 مرتبہ دہرایا جاتا ہے اور آخری مرحلے میں دستاویزی رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔