اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے پر تین رکنی ریگولر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز چودھری بنچ میں شریک ہونگے۔ کیس کی سماعت گیارہ نومبر کو ہوگی۔
جسٹس ثاقب نثار نے انگوٹھوں کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے تھے کہ اس حوالے سے دائر کی جانیوالی تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا جائے۔ چیف جسٹس نے اس کیس کی سماعت کی ذمہ داری جسٹس ثاقب نثار کو سونپ دی ہے۔