اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے 4 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات سے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت آج، سپریم کورٹ میں ہو گی، اس موقع پر عمران خان بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان پیش ہوں گے۔
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔