جمعرات کو بارش کا نیا سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہو گا

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ جمعرات کو بارش کا نیا سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہوگا ، دوتین روز کی بارشوں کے بعد موسم سرما شروع ہوجائے گا۔ان دنوں بالائی علاقوں میں بادل ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں اور برسانے والے ہیں۔

اگلے چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ ، ہزارا، پشاور اور راولپنڈی ڈویژن میں ہلکی بار ش جبکہ بلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے۔ جمعرات کو بالائی علاقوں پر ایک بار پھر بارش لانے والی ہواؤں کا راج ہوگا۔

جمعرات ہی نہیں جمعہ کو بھی راولپنڈی، سرگودھا ، لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن، خیبر پختونخوا ، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بارش ہوگی جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور گلیات کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری کاامکان ہے اوراس کے ساتھ ہی موسم سرما کی شروعات ہوجائے گی۔