محکمہ موسمیات نے جمعرات سے زیریں سندھ، بالائی ، وسطی پنجاب اور کشمیر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے سوموار کے دوران زیریں سندھ، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے سوموار کے دوران بارش ہے۔
جب کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقے مغربی ہواوٴں کے زیر اثر آ جائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن میں جمعہ سے پیرکے دوران تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس سے چاو ل کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کاشت کاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔