ٹکٹیں بیچنے اور خریدنے والے پاکستان کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے : اصغر کاہلوں
Posted on April 23, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : آزاد امیدوار برائے حلقہ نمبر 134ُُپی پی ناروال حاجی اصغر علی کاہلوں نے کہا ہے کہ ٹکٹیں بیچنے اور خریدنے والے پاکستان کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے۔ لاکھوں روپے کے ٹکٹ خرید کر الیکشن لڑنے والے منتخب ہوکر قوم کے اربوں روپے لو ٹیں گے پا نچ سالوں تک برسراقتدار رہنے والوں نے عوام کے لئے تو کچھ نہیں کیا مگر جاتے جاتے اپنے لئے تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کرلیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اس وقت ایسے افراد کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکیں اور آج موقع ہے کہ ہم زوال سے پلٹ کر ترقی کا سفر شروع کر سکیںووٹ کی طاقت سے دونکاتی نظام کی غلامی سے نجات حاصل کرنا ہو گی عوام امانت ،دیانت،ستھری سیاست ،آئین و قانون اور عدل و انصاف کا ادراک رکھنے والی قیادت کو منتخب کریں۔
قوم کو شعور بیدار کرکے کھرے کھوٹے میں پہچان کرنا ہو گی تبھی فیصلے ملکی مفاد میں ہو سکیں گے کیونکہ پچھلے 65سالوں سے پاکستان کی کشتی طاقتوروں کے تھپیڑوں کے سپرد ہے اسکی کوئی سمت ہے نہ منزل پاکستان کی نظریاتی سرحدوں میں نقب لگانے والوں نے اسکے جغرافیے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان کو ان مشکل حالات تک پہنچانے والا کوئی اور نہیں کرپٹ دو جماعتی انتخابی نظام اور اس نظام کے تحت منتخب ہونیوالے نا اہل سیاستدان ہیں۔