ٹائی ٹینک جہاز کے میوزک بینڈ کا وائلن نیلامی کے لیے پیش

Music Band

Music Band

لندن (جیوڈیسک) ٹائی ٹینک جہاز ڈوبنے کے دوران بجایا جانے والا وائلن برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔ 1912 میں اپنے پہلے ہی سفر میں ڈوبنے والا برطانوی جہاز ٹائی ٹینک اپنے وقت کا سب سے بڑا بحری جہاز تھا۔ اس جہاز پرعملے سمیت 3 ہزار سے زائد افراد سوار تھے اور جہاز ڈوبنے سے 1500 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ جہاز جب حادثے کا شکار ہوا تو اس کے میوزک بینڈ نے لوگوں کو پرسکون رکھنے کے لیے عرشے پر آکے موسیقی کی دھنیں بجانی شروع کردی تھیں اور بینڈ کے سربراہ ویلس ہارٹلی کو جب جہاز چھوڑنے کا کہا گیا تو اس نے انکار کر دیا تھا۔ ویلس ہارٹلی کا بجایا گیا وائلن اب برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے اور منتظمین کو امید ہے کہ یہ تقریبا 5 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگا۔