لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کچھ نہیں کر سکتی تو ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے غریب آدمی کا نقصان ہو رہا ہے، سندھی، بلوچی اورپنجابی کورونا ایک جیسا نہیں، حکومت تمام صوبوں کے لیے یکساں کورونا بچاؤ پالیسی نہیں بنا سکی۔
انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو 20 مرتبہ استعفیٰ مانگ چکے ہوتے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کمیشن مافیا مہنگے داموں ٹکٹ فراہم کر رہا ہے، قرنطینہ کے نام پر کھانے اور کرائے کے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔
سراج الحق نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کچھ نہیں کرسکتی تو ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے والوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھا جائے اور آئندہ بجٹ میں حکومت غیر ترقیاتی اخراجات ختم کرے تاکہ صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے۔