لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ٹائیگرفورس قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکتی، اسے کشمیر بھیج کر جہاد کروایا جائے۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کس کے قدموں کی آہٹ ہے کہ اسلام آباد کو کنٹینروں سے بھر دیا گیا۔ ٹائیگرفورس قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکتی۔ کشمیر بھیج کر جہاد کروایا جائے۔
منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہوچکی، عمران خان نوٹس لینا بند کریں۔ جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں اسکی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوجاتی ہے، سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتجاج کرنا ان کا حق یے اور لیکن تشدد کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر جمہوری انداز ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دی رہی ہے۔مولانا عادل خان کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔ مولانا عادل کے قاتلوں گرفتار کیا جائے۔ کشمیر پر حکومت کی پالیسی افسوسناک ہے۔