کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کراچی ایسٹ کا اہم اجلاس زیر صدارت سنیئر نائب صدر محمد خالد منعقدہ ہوا اجلاس میں کوارڈینٹر ایسٹ سید عثمان شاہ ،نائب صدور محمد حسین وارثی ،محمد صدیق گبول ،جنرل سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان ،اراکین ایگزیگٹیو کمیٹی اسلام الدین ،اجمل خٹک ،جلا ل الدین ،محمد پرویز کے علاوہ ممبر ڈی ایف اے ایسٹ سندھ جنرل کونسل عبدالعزیز کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر شیر افضل کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کا میڈیا کوارڈینٹر مقرر کیا گیا وہ آئندہ ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اطلاعات و تعلقات عامہ کے فرائض انجام دینگے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت فٹ بال چمپئن شپ 2016ء کامیان و شاندار انعقاد پر آمدن و اخراجات اور سالانہ ٹرانسفر 2015ء کے حسابات کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سال اجلاس میں مالی معاملات آڈٹ کے لئے پیش کیا جائیگا اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ سید خالد احمد صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں لہذا محمد خالد سنیئر نائب صدر ان کی غیر موجودگی میں بحیثیت قائم مقام صدر کے فرائض انجام دینگے ان فیصلوں کی تصدیق و منظوری بھی بحیثیت قائم مقام صدر کی جائیگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا رکن DFAایسٹ منوں سوامی مرحوم کے نا م سے منصوب ایک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد نیشنل فائٹر فٹ بال گرائونڈ پر کیا جائیگا ٹورنامنٹ کے انعقاد اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے 3رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو قوانین ،ٹیموں میں انعامات و اخراجات اور اسپانسرز وغیرہ کے لئے فیصلے کرنے کے مجاز ہوگی جو تمام ممبران اور عہدیداروں کو قبول ہوگا ٹورنامنٹ کے لئے قائم کمیٹی میں چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی سید عثمان شاہ ،قائم مقام صدر محمد خالد اور جنرل سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان شامل ہیں۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر