نیویارک (جیوڈیسک) شہرہ آفاق امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز سرجری کے باعث آئندہ ہفتے شیڈول ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
عالمی نمبر ایک ووڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کمر کا کامیاب آپریشن ہوا ہے تاہم انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں ابھی وقت لگے گا اسلئے وہ ماسٹرز کپ میں ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ ووڈز پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہے۔
ووڈز نے کہا کہ وہ ماسٹرز کپ کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس بار وہ نہیں کھیل پائیں گے جس کا انہیں بے حد دکھ رہے گا۔