سخت گرمی میں ایوگینی بوچارڈ کا بلڈ پریشر ڈاؤن، میچ میں شکست پر رو پڑیں

Eugenie Bouchard

Eugenie Bouchard

نیویارک (جیوڈیسک) یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں کینیڈا کی ٹینس پلیئر ایوگینی بوچارڈ کا بلڈ پریشر ڈاؤن ہو گیا۔

سخت گرم موسم میں انھیں روس کی ایکٹرینا ماکارووا کا سامنا کرنے میں کافی مشکل پیش آئی، اس دوران درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تھا، وہ اس گرمی کو برداشت نہیں کرپائیں اور میڈیکل ٹائم آؤٹ لیا، ٹرینرز نے فوری طور پر برف کے بیگز کی مدد سے ان کے بازوؤں اور ٹانگوں کی سکائی کی جس سے وہ کچھ بہتر ہوئیں۔

شکست کے بعد ایوگینی بوچارڈ اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ پائیں، ان کے لیے خود کو سنبھالنا مشکل ہوگیا۔ رواں برس انھوں نے آسٹریلین اور فرنچ اوپن کے سیمی فائنلز میں رسائی پائی جبکہ ومبلڈن میں انھیں رنر اپ رہنے کا اعزاز حاصل ہوا مگر سال کے آخری گرینڈ سلم میں سفر چوتھے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔