لاہور (جیوڈیسک) لاہور بھارتی تہاڑ جیل کی طرز پر لاہور میں نئی جیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی جیل کے کمپلیکس کے اندر پانچ الگ الگ جیلیں ہوں گی۔ ذرئع کے مطابق لاہور میں چھ سو کینال کے رقبے پر ایک بڑی جیل کمپلیکس طرز پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کمپلیکس کے اندر بچوں ،خواتین کے لئے الگ الگ جیلیں ہوں گی جبکہ منشیات کے عادی افراد کے لئے بھی الگ جیل کے ساتھ ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیلیں بھی اسی کمپلیکس کے اندر تعمیر ہوں گی۔نئی جیل کا ابتدائی تخمینہ ڈیڑھ سے دو ارب روپے لگایا گیا ہے۔