لندن (جیوڈیسک) انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کرنے والے سری لنکن بیٹسمین تلکرتنے دلشان ہفتے کو اپنے کاؤنٹی کیریئر کے آغاز کیلئے پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ سرے کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہیں اور اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
کاؤنٹی کے ڈائریکٹر الیک اسٹوارٹ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار بیٹسمین دلشان کی خدمات اعزاز کی بات ہے اور وہ کاؤنٹی کیلئے مفید کھلاڑی ثابت ہوں گے۔