کراچی (نعیم کھو کھر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے ٹمبر مارکیٹ آتش زدگی کے واقعہ پر افسوس اور اسے تشویشناک قراردیتے ہوئے کہاکہ میٹرو پولیٹن شہر میں اداروں کے پاک آگ بجھانے کے انتظامات کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہری ادارے عوام کو سہولیات پہنچا نے کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام ہوچکے ہیں نعیم کھو کھر نے میٹرو پولیٹن شہر کراچی میں میٹرو پولیٹن اداروں کے کردار کو صفر قرار دیتے ہوئے شہری اداروں خصوصاً حکمرانوں کی بے بسی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ٹمبر مارکیٹ آتش زدگی میں ہونے والے نقصانا ت کا فوری ازالہ کیا جائے۔
آتش زدگی پر قابو پانے میں ناکام ذمہ داروں کا چہرہ سامنے لایا جائے۔