لاہور (جیوڈیسک) سابق کپتان انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم سے بھارت کے خلاف میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
لاہور میں انضمام الحق کا کرکٹ اکیڈمی ’’امید جواں ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکی، اب وقت ہے کہ قومی ٹیم ان کی خواہش پوری کرے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹیں زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ تقریب میں قومی ہیڈ کوچ وقار یونس ، مشتاق احمد، محمد اکرم سمیت محمد حفیظ اور کامران اکمل نے بھی شرکت کی۔