موقع ملا تو ملالہ پر پھر حملہ کریں گے : طالبان

Taliban

Taliban

لندن (جیوڈیسک) لندن تحریک طالبان پاکستان نے ملالہ یوسف زئی ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے ایک دفعہ پھر قتل کرنے کی دھمکی دیدی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنما نے کہا کہ اب ملالہ کو قتل کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں جس نے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا ترجمان کا کہنا تھاکہ ملالہ نے اسلام پر حملہ کیا۔

اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی اسی وجہ سے ہم نے اسے مارنے کی کوشش کی اور اگر ہمیں دوبارہ موقع ملے گا تو ہم اسے یقین طور پر قتل کر دینگے اور اسے مار کر ہمیں فخر محسوس ہوگا۔

شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں عورتوں کو قتل کرنا ممنوع ہے سوائے ان کے جو کافروں کو مسلمانوں کیخلاف جنگ مدد فراہم کرتے ہیں یاد رہے کہ سولہ سالہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ سال طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔