رحیم یار خان : سینئر بینکار اور معاشی تجزیہ نگار ممتاز بیگ نے ٹائم مینجمنٹ کے حوالہ سے مقامی سکول کے اساتذہ سے ایک لیکچر میں بتایا کہ وقت،دولت سے بڑھ کر ایک قیمتی اثاثہ ہے اسے پانی کی طرح ضائع کرنا نادانی اوراس سے بھر پور استفادہ کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے۔
انسان اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ سو کر گزاردیتا ہے ۔دن میں کل 86ہزار4سو سیکنڈ ہوتے ہیںجو اسی دن ختم ہوجاتے ہیں اور اگلے دن میںجمع نہیںہوسکتے گیا وقت پھر ہاتھ نہیںآتا۔منفی لوگوں کی صحبت اور بے مقصد کاموںمیںقیمتی وقت برباد کرنے کی بجائے ہرایک سیکنڈ کو احتیاط سے اچھے اور بامقصد کاموں پر صرف کر نا،آج کا کام کل پر مت چھوڑنا، قدرت کے ساتھ ساتھ چلنا، ہر کام ایک خاص ترتیب اور وقت پر کرنا۔
آٹھ گھنٹے نیند کے بعد، آٹھ گھنٹے کام اور آٹھ گھنٹے دوست ،احباب ،عبادات ، کھانے پینے ، ورزش اورسماجی و فلاحی کاموں میں صرف کرنے سے دین، دنیا اور آخرت میں فلاح اور کامیابی یقینی ہے۔ سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں، کارخانوں ، ملازمین اور عام لوگوں میں وقت کی اہمیت اور اس بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اسا تذہ، تعلیمی اداروں اور سماجی وفلاحی تنظیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
Mumtaz Baig Lecture
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com