بے وقت کے دھرنوں نے ترقی میں رکاوٹ ڈالی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے وقت کے دھرنوں کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔ دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچا، 18 کروڑ عوام اس جرم کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنوں نے خود ملک کے ساتھ دشمنی کی، نادان دوست اب بھی ہوش کے ناخن لیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وعدے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو دنوں میں ادائیگی کر رہی ہےدھرنے دینے والوں نے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو یکسر فراموش کر کے بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔