فیصل آباد : ٹائم سکیل پرموشن اور گریڈ اپ گریڈیشن کے ثمرات درجہ چہارم کے ملازمین تک نہ پہنچ پائے۔ ٹی ایم اے ، ضلعی سیکرٹریٹ ، ایکسائز اور ڈی سی او آفس کے 21 ملازمین تاحال گریڈ اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں۔
درجہ چہارم کے ملازمین نے اپنے حق کے لیے احتجاج کیا اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھی گریڈ بڑھائیں جائے۔زاہد حسین ملک اور محمد خان کلو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف درجہ چہارم کے ملازم ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل یکم جولائی 2014 کو بھی گریڈ اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری ہوا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا
اس کے بعد یکم جنوری 2016 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر بھی ان کے گریڈ نہیں بڑھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ 1976 میں سکیل دو میں بھرتی ہوئے تھے او ر آج چالیس سال بعد بھی دوسرے سکیل میں ہی ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ کیا ترقی کرنا ان کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ ملازمین نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد بغیر پرموشن ملے ہی رئیٹائر ہو گئے ہیں اور مزید پانچ ملازمین کی سروس بھی تین سال سے کم رہ گئی ہے۔
چیئرمین ایپکا ٹی ایم اے محمد الیاس شاکر نے اس موقعے پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ایپکا ان کا ہر حال میں ساتھ دے گی اور انہیں ملازمین کے گریڈ اپ گریڈیشن کے لیے جس افسر کا بھی دروازہ کھٹکانا پڑا وہ اس کے دروازے پر جائے گے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی ان کا حق دلوائے گے۔ انہوں نے ا س موقعے پر کہا کہ اگر ان کے حقوق کو نظرانداز کیا گیا تو وہ اس کے لیے احتجاج سمیت ہڑتال بھی کر سکتے ہیں۔