بروقت آگ بجھائی جاتی تو شہریوں کی املاک کو بچایا جاسکتا تھا، الطاف حسین

Altaf Hussain, Ishaq Dar

Altaf Hussain, Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر آگ بجھانے کے بروقت انتظامات کیے جاتے تو شہریوں کی املاک کو بچایا جاسکتا تھا، انھوں نے یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو میں کی۔ اسحاق ڈار نے انھیں فون کرکے ٹمبر مارکیٹ میں آگ اور شہریوں کے مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں فائر بریگیڈ جیسا اہم ادارہ جدید گاڑیوں اور آگ بجھانے کے آلات سے محروم ہے، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزرا کی شاہ خرچیاں بند کی جائیں، صوبائی اور وفاقی حکومت فائر بریگیڈز کو خصوصی فنڈ فراہم کرے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ وفاقی حکومت کراچی میں آگ سے متاثر عوام کی ہرممکن مدد کرے گی، وی وی آئی پی کلچر اور شاہ خرچیوں کا کلچر تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔