دیر (جیوڈیسک) لوئر دیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمر گرہ میں رات گئے سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے فورسز پر فائرنگ کی گئی۔
جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک خاتون جاں بحق جبکہ ان کا ایک بیٹا زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں واقعہ کے بعد ضلع کے سب سے بڑے تجارتی مرکز تیمر گرہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور شہر کو آنے اور جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ لوئر دیر میں عید کی تیاریوں کے سلسلے میں تجارتی مرکز کی بندش نے شہریوں کو شدید پریشانی سے دوچار کیا ہے۔