تحریر : مسز جمشید خاکوانی ایک ایسے وقت میں پاک آرمی آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے بعد پارا چنار میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہونے جا رہی ہے عین اس وقت آرمی کی کامیابیوں سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لیے پاک فوج کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈے کے طور پر اس کتاب کو لانچ کیا گیا ہے ذرا اس کی ٹائمنگ چیک کریں عالمی ذرائع ابلاغ سے با خبر رہنے کی وجہ سے ہم بھی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس کو گرفتار کرنے کے بعد اس وقت تک رہا نہیں کیا گیا تھا۔
جب تک پاکستان میں موجود بلیک واٹر کی تمام صلاحتوں،اس کے ٹھکانوں ، اہداف اور مقاصد بارے تمام تر معلومات حاصل نہیں کر لی گئی تھیں امریکی سفارت خانے نے ریمنڈ ڈیوس کو امریکی کھانے کھلانے کی درخواست کی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ یہ کھانا ہم خود پہنچا دیا کریں گے لیکن آئی ایس آئی نے ریمنڈ ڈیوس کو زہر دینے کی بو سونگھ لی تھی اور امرکی سفارت خانے کے عزائم کو بھانپ لیا تھا اور امریکی سفارت خانے کی اس پیشکش کو رد کر دیا تھا پھر تب ایک خاص مدت کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا گیا تو اس سے پہلے پہلے پاکستان سے بلیک واٹر کا بوریا بستر گول کر دیا ہوا تھا اور پھر کیا ہوا ؟ رہائی کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ میں ایک خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر جیل بھیج دیا گیا اور وہاں وہ کئی سال جیل رہا یہ کتاب ریمنڈ ڈیوس کی لکھی ہوئی نہیں ہے بلکہ اسے کسی کے ایما پر امریکی سی آئی اے نے ترتیب دیا ہے تاکہ پاکستان آرمی اور اس کے دفاعی ادارے آئی ایس آئی کو خوب بدنام کیا جا سکے اور ان دونوں اداروں کی کامیابیوں پر پردہ ڈال کر عوام کو ان کے خلاف کیا جا سکے صحافت کا طالب علم ہونے کے سبب ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا کیسے پراپیگنڈے کی شکل اختیار کر کے عوام کی رائے کو بدلنے میں کردار ادا کرتے ہیں اور کتاب بھی تو پراپیگنڈے کی ہی ایک شکل ہے اور یاد رکھیے کتاب ہمیشہ ایک کہانی کی شکل میں لکھی جاتی ہے کیونکہ کہانی شعور کی گہرائیوں کو ہٹ کرتی ہے۔
آئی ایس آئی کو اگر گہرائی تک جان لیا جائے تو تو یقیناً ایسی بات کبھی ذہن میں نہ آئے کیونکہ آئی ایس آئی نے روس کو توڑا (جو کہ خالص کفر اور اسلام کی جنگ تھی ) آئی ایس آئی نے امریکہ کے عزائم کو توڑا جو کہ اعلانیہ صلیبی جنگ تھی آئیایس آئی نے روز اول سے ہی انڈیا جیسے بد ترین مشرک انڈیا کو توڑنے کا عزم کیا ہوا ہے آئی ایس آئی نے آج تک اسرائیل (جو کہ جگا اور دنیا کی سب سے طاقتور ترین ٹیکنالوجی کا مالک ہے) کو تسلیم نہیں کیا مطلب یہ کہ ہم اسرائیل کا وجود تسلیم ہی نہیں کرتے یعنی جب موقع ملا اس کا وجود ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
پاکستان عالم اسلام میں واحد ملک ہے جس کے تعلقات عالم کفر سے بھی تقریباًخوشگوارہی ہیں ،عالم اسلام کے ہر مسلے اور پریشانی پر اس ملک سے آواز اٹھتی ہے اور وہ آواز سرکاری ہو یا غیر سرکاری لیکن آئی ایس آئی اس آواز کو اٹھاتی ہے یا اٹھنے کی اجازت دیتی ہے آئی ایس آئی نے اپنے گمنام سپاہیوں کی مدد سے سعودی عرب ، بوسنیا، ترکی ،فلسطین ، افغانستان، کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کی مدد کی اپنی گمنام جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آئی ایس آئی کے کارنامے سینکڑوں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ہیں جن کی بدولت پوری دنیا کی سر توڑ کوششوں کے باوجود پاکستان اللہ کے فضل سے قائم و دائم ہے عالم کفر کی آنکھوں میں کھٹکتے ایٹمی پاکستان کی ہر کامیابی میں آئی ایس آئی کا کردار ضرور شامل ہوتا ہے اس لیے با حیثیت مسلمان اور پاکستانی آئی ایس آئی کا دفاع ہمارا اخلاقی،دینی اور ملی فریضہ ہے شجاع پاشا نے امریکیوں کی مدد کرنی ہوتی تو آئی ایس آئی کیوں بلیک واٹر کے اڈے ختم کراتی ریمنڈ ڈیوس کو جیل کیوں بند کرواتی ،میمو گیٹ اسکینڈل کیوں بے نقاب کرتی یہ بین الاقوامی ایجنڈہ ہے کہ پاکستانی عوام کو خلفشار میں مبتلا کیا جائے۔
ان کا اعتماد سیاسی و عسکری دونوں قوتوں پر ختم کر دیا جائے اور مایوسی کی اس انتہا تک پہنچا دیا جائے جہاں پہنچ کر قومیں خانہ جنگی کا شکار ہو جاتی ہیں کسی بھی قوم کو ختم کرنے سے پہلے اسے قوت فیصلہ اور اعتماد سے محروم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے حکومت وقت بس اس بات میں خوش ہے کہ ہم نہیں تو پھر کوئی نہیں وہ اپنے ساتھ ساتھ پورا نظام لپیٹ کر جانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں مودی نے واشنگٹن سے اپیل کی ہے کہ نواز شریف کو پانامہ سے بچایا جائے ایسے وقت میں یہ کتاب توجہ ہٹائو مہم کا حصہ بھی ہو سکتی ہے یہاں یہ بھی یاد دلانا ضروری ہے کہ کشمیر سنگھ، سربجیت سنگھ جیسے قاتل جاسوسوں کو بھی آئی ایس آئی نے ہی گرفتار کیا تھا اور آرمی عدالتوں نے موت کی سزا دی تھی لیکن اس وقت کی جمہوری حکومتوں نے انہیں رہا کر کے سرحد پار کرا دی تو پھر ریمنڈ ڈیوس پر اتنا واویلا کیوں؟حال ہی میں پکڑا جانے والا کلبھوشن یادیو بھی آئی ایس آئی نے گرفتار کیا آرمی عدالت نے موت کی سزا سنا رکھی ہے لیکن ہنوز دلی دور است یہ چھوڑ دیا جائے گا تو کیا اس کا الزام بھی پاکستانی قوم آئی ایس آئی پر ڈالے گی؟ ایجنسیاں اپنا کام پورا کرتی ہیں سزا دینا حکومت اور عدالتوں کا کام ہوتا ہے اگر انہوں نے جاسوس چھوڑنے ہوں تو وہ پکڑیں ہی کیوں کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو کہ کوئی جاسوس بھی تھا لیکن اس عقل کے اندھوں کو کون سمجھائے۔