ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کو فلم ’سیتا‘ کیلئے بھاری بھرکم معاوضہ مانگنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ہدایتکار الوکک ڈیسائی کی نئی آنے والی فلم ’سیتا‘ میں مرکزی کردار کیلئے کرینہ کپور کو پیشکش کی گئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے فلم میں سیتا کے کردار کیلئے 12 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ طلب کیا جس کے بعد فلم کی کاسٹ کا مرحلہ رکا ہوا ہے۔
کرینہ کی جانب سے فلم کیلئے معاوضہ طلب کرنا ہندوانتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا ہے اور اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے خلاف ٹوئٹر پر ’بائیکاٹ کرینہ خان‘ ٹرینڈ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے فلم کیلئے زیادہ معاوضہ طلب کرنے پر کرینہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور فلمسازوں سے اداکارہ کو کاسٹ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ٹوئٹر پر خاتون صارف نے لکھا کہ مسلمان اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اور تیمور خان کی والدہ ماتا سیتا کا کردار نہیں کرسکتی۔
خیال رہے کہ ہندو مذہب میں ‘سیتا ماتا’ کو اہم مقام حاصل ہے۔