سرا سیمی فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا

Champions Trophy

Champions Trophy

کارڈف (جیوڈیسک) چیمپینز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج کارڈف میں ہو گا، دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ جنوبی کو شکست دے کر چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم چیمپینز ٹرافی کا فائنل انگلینڈ سے کھیلے گی۔