وادی تیراہ میں خودکش حملہ ، پانچ افراد جاں بحق، 7 زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں واقع وادی تیراہ کے علاقے پیرمیلہ میں خودکش حملہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہو ئے۔

خود کش حملے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی کارکنان جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کر رہے ہیں۔