مصطفی آباد/للیانی : وڈانہ کے قریب مین فیروز پورروڈ پر ٹائروں سے تیل نکالنے والی غیر قانونی فیکٹری انتظامیہ کی غفلت یا ملی بھگت سے قائم لوگ پھپھڑوں کے مرض میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق مین فیروز پور روڈ وڈانہ کی آبادی کے قریب بوسیدہ ٹائروں سے تیل نکالنے والی فیکٹری قائم ہے جو رات کے وقت چلائی جاتی ہے۔
ٹائر جلنے کی وجہ سے متعلقہ آبادی میں زہریلا دھواں و خطرناک کیمیکل پھیل جاتاہے جس کی وجہ سے عوام میں پھیپڑوں کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اہل علاقہ کا انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل۔