امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ٹائی ٹینک کی مشہور زمانہ ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے فلم کی عکس بندی کے دوران زیر آب 7 منٹ سے زیادہ دیر تک سانس روک کر لائیو اسٹنٹ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ادکارہ کیٹ ونسلیٹ نے یہ ریکارڈ اپنی آنے والی نئی فلم اواتار ٹو (Avatar 2)کی شوٹنگ کے دوران بنایا۔
45 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے زیرآب عکس بندی کے دوران 7 منٹ اور 12 سیکنڈز تک سانس روکی۔
اس سے قبل فلم مشن امپاسیبل کی عکس بندی کے دوران ٹام کروز نے زیر آب 6منٹ تک سانس روکی تھی ۔